کراچی(آئی این پی) شہریوں کو کھانے کیلئے آٹا نہیں اور سرکاری گوداموں میں ہزاروں گندم کی بوریاں خراب ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ملک کے مختلف شہروں میں حالات کچھ ایسے ہیں کہ مفت سرکاری ا?ٹا لینے کے لیے اب تک کئی شہریوں کی جان چلی گئی اور کئی افراد زخمی بھی ہو چکے ہیں لیکن حکام کی نااہلی کی وجہ سے ملیر منزل پمپ گودام میں گندم کی 2 لاکھ بوریاں خراب ہوگئی جس کی فوٹیج اے ار وائی نیوز نے حاصل کرلی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ گنزم کی بوریاں اس قدر خراب ہوگئی ہیں کہ وہ اب جانوروں کے کھانے کے لائق بھی نہیں رہی جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ نے اس حوالے سے کہا کہ بارشوں کی وجہ سے گندم خراب ہوئی۔ذرائع نے یہ بھی انکشاف کیا ہے کہ اس سے قبل 3 لاکھ بوریاں زبردستی فلارز ملز کو دی گئی تھیں۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں