لاہور(آئی این پی)نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت آج وزیراعلیٰ آفس میں اجلاس منعقد ہوا،جس میں رمضان المبارک کے دوران مستحق خاندانوں کو مفت آٹے کی فراہمی کے پروگرام کا جائزہ لیاگیا۔نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک کے دوران مفت آٹے کے پیکیج سے مستحق خاندانوں کوحقیقی ریلیف ملے گا۔محسن نقوی نے رمضان المبارک کی آمد سے قبل مفت آٹے کی فراہمی شروع کرنے کی ہدایت کی اورکہاکہ صوبے میں مفت آٹے کی فراہمی کیلئے ٹرکنگ پوائنٹس میں اضافہ کیا جائے گا۔
محسن نقوی نے پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈکو مفت آٹا پیکیج کے تحت مستحق افراد کیلئے بہترین سسٹم وضع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ایسا سسٹم بنایاجائے کہ قطاریں نہ لگیں اورلوگوں کو جلدآٹا مل سکیں۔پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈبیک اپ سسٹم بھی تیار رکھے۔انہوںنے کہا کہ لوگوں کو ریلیف بھی دینا ہے اور قطاروں کی زحمت سے بھی بچانا ہے۔چیف سیکرٹری، چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ، سیکرٹری خوراک، سیکرٹری خزانہ،چیئرمین پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ، ڈی جی انڈسٹریز اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں