ساہیوال، ورکرز کنونشن میں مریم نواز کی سیکیورٹی ٹیم اور لیگی کارکن دست و گریباں

ساہیوال(آئی این پی) مسلم لیگ (ن)کے ورکرز کنونشن میں لیگی کارکنان اور مریم نواز کی سیکیورٹی ٹیم آپس میں دست و گریباں ہوگئے۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق ساہیوال میں مسلم لیگ(ن) یوتھ ونگ اور سوشل میڈیا ٹیم کا اجلاس بد نظمی کا شکار ہوگیا، کارکن اور مریم نواز کی سیکیورٹی ٹیم میں دھکم پیل ہوئی اور نعرے بازی بھی کی گئی۔کارکنوں کی جانب سے اجلاس میں ورکرز کو عزت دوکے نعرے لگائے گئے۔

کارکنوں کا کہنا تھا کہ تنظیمی میٹنگ میں ورکرز کو عزت نہیں دی جارہی بلکہ من پسند افراد کو نوازا جا رہا ہے۔اجلاس سے پارٹی کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز شریف نے خطاب کرنا ہے جس میں یوتھ ونگ اور سوشل میڈیا کے تنظیمی ڈھانچے کا جائزہ لیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں