ہنڈی حوالہ، غیر قانونی منی چینجرز کے خلاف کریک ڈائون، 5 گرفتار

لاہور ( آئی این پی) ایف آئی اے پنجاب زون ون نے ہنڈی حوالہ اور غیر قانونی منی چینجرز کے خلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے 5ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ڈائریکٹرایف آئی اے پنجاب زون ون لاہور کی ہدایت پر ایس آئی رانا اعجاز اور ایس آئی علی رضا نے ایوان عدل ایجرٹن روڈ لاہور پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 5 ملزمان کو گرفتار کیا

جن میں توقیر احمد، حمزہ، غفران علی، تنویر اور یٰسین شامل ہیں ۔ ملزمان ہنڈی حوالہ اور منی ایکسچینج کے غیر قانونی کاروبار میں ملوث تھے۔ ملزمان کے قبضے سے 64400ترکمانستانی منات اور ہنڈی حوالہ سے متعلق رسیدیں برآمد کر لی گئیں۔ ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان کا تعلق لاہور اور پنجاب کے مختلف اضلاع سے ہے۔ملزمان کے خلاف فارن ایکسچینج ریگولیشن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا اور مزید تفتیش جاری ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں