اسلام آباد(پی این آئی)ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں گروپ ٹو کے میچ میں زمبابوے نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک رنز سے شکست دے دی۔131 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان ٹیم مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں پر 129 رنز بناسکی۔ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی 6 وکٹیں94 کے مجموعی اسکور پر گرگئیں، بابر 4 رضوان 14، افتخار احمد 5،شاداب خان 17،حیدر علی صفر اور شان مسعود 44 رنز بناکر پر آؤٹ ہوگئے۔
پرتھ کے ویسٹرن آسٹریلیا کرکٹ گراؤنڈ (واکا) میں کھیلے جا رہے میچ میں زمبابوے کے کپتان گریک اروائن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ زمبابوے کی جانب سے کریگ اروائن اور ویسلے مدھیویر نے اننگز کا آغاز کیا اور ٹیم کو 42 رنز کا آغاز فراہم کیا، ویسلے مدھیویر 17 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ اروائن نے 19 رنز کی اننگز کھیلی، ملٹن شمبا کو 8 کے انفرادی اسکور پر شاداب خان نے اپنی ہی گیند پر کیچ آؤٹ کیا، پھر 14 ہویں اوور میں شاداب خان نے پہلے سین ولیمز کو 31 رنز پر بولڈ کیا اور پھر اگلی ہی گیند پر ریگس چکا بوا کو بھی اگلی ہی گیند پر سلپ میں بابر اعظم کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرا دیا۔ شاداب خان نے 4 اوورز میں 23 رنز دیکر 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔اگلے اوور میں محمد وسیم جونیئر نے سکندر رضا کو بھی 9 رنز پر پویلین بھیج دیا اور پھر اگلی ہی گیند پر لیوک جونگوی کو بھی بولڈ کر دیا۔ محمد وسیم جونیئر نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 اوورز میں 24 رنز دیے اور 4 وکٹیں حاصل کیں جبکہ حارث رؤف نے 4 اوورز میں صرف 12 رنز دیکر ایک وکٹ حاصل کی۔آج کے میچ کے لیے پاکستانی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے اور آصف علی کی جگہ محمد وسیم جونیئر کو پلیئنگ الیون کا حصہ بنایا گیا ہے۔
قومی کرکٹ ٹیم کی قیادت بابراعظم کررہے ہیں، دیگر کھلاڑیوں میں نائب کپتان شاداب خان، محمد رضوان، شان مسعود، افتخار احمد اور حیدر علی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ محمد نواز، محمد وسیم جونیئر، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ اور حارث رؤف بھی پلیئنگ الیون کا حصہ ہیں۔یاد رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے پہلے میچ پاکستان کو بھارت نے انتہائی دلچسپ مقابلے کے بعد آخری اوور میں 4 رنز سے شکست دی تھی جبکہ زمبابوے کا جنوبی افریقا سے سپر 12 مرحلے میں ہونے والا میچ بارش کے باعث بغیر کسی نتیجے کے ختم ہو گیا تھا اور دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں