- اسلام آباد(پی این آئی)عمران خان کی امریکی سائفر سے متعلق ایک اور آڈیو لیک ہو چکی ہے جس میں عمران خان ، اسد عمر اور شیریں مزاری کو امریکی سائفر سے متعلق متنازعہ گفتگو کرتے سنا جا سکتا ہے۔
پہلے دن سے امریکی سازش کہانی پر اعتبار نہیں تھا تین آڈیو لیکس نے چاہے کوئی بھی ان کی پشت پرہو سائفر سازش کا بھرکس نکال دیا بیشک عمران خان نے بات کا بتنگڑ بنایا ہاں یہ کہنا مشکل ہے کہ ان آڈیو لیکس سے عمران خان کے کروڑوں چاہنے والے ان سے متنفر ہوجائیں گے۰۰۰
— Kamran Khan (@AajKamranKhan) October 7, 2022
اسی آڈیوپر ردِ عمل دیتے ہوئے سینئر صحافی کامران خان نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ پہلے دن سے امریکی سازش کہانی پر اعتبار نہیں تھا تین آڈیو لیکس نے چاہے کوئی بھی ان کی پشت پرہو سائفر سازش کا بھرکس نکال دیا۔ بیشک عمران خان نے بات کا بنگڑ بنایا ہاں یہ کہنا مشکل ہے کہ ان آڈیو لیکس سے عمران خان کے کروڑوں چاہنے والے ان سے متنفر ہوجائیں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں