سابق وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف لندن سے واپس لاہور پہنچ گئے

لاہور(پی این آئی)سابق وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف لندن سے واپس لاہور پہنچ گئے ہیں۔ حمزہ شہباز نے اپنی صاحبزادی کی طبیعت ناساز ہونے پر لندن میں تین ہفتہ سے زائد قیام کیا۔لندن سے واپسی پر ملک فیصل عظیم، عابد شاہ، توصیف شاہ، ماجد ظہور،عمران گورایا، صبغت اللہ سلطان سمیت دیگر نے لاہور ایئرپورٹ پر حمزہ شہباز کا استقبال کیا اور ان سے ان کی صاحبزادی کی خیریت بارے بھی دریافت کیا۔ذرائع کے مطابق حمزہ شہباز مسلم لیگ (ن)کی جانب سے سیلاب متاثرین کی امداد کے امور کے حوالے سے نگرانی کریں گے۔حمزہ شہباز سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ بھی کریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں