اسلام آباد (پی این آئی) عمران خان کے چیف آف سٹاف شہبازگل نے سیشن کورٹ میں درخواست ضمانت دائرکردی۔پی ٹی آئی رہنما جنہیں عدالت نے جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھجوا رکھا ہے نے اپنے وکیل فیصل چوہدری اور دیگر قانونی ٹیم کے توسط سے سیشن کورٹ میں درخواست دائر کی۔ضمانت کی درخواست میںشہباز گل نے درخواست میںتبدیل شدہ مؤقف اختیار کیا ہےکہ میرے خلاف مقدمہ بدنیتی اور سیاسی بغض کی بنیاد پر بنایا گیا اور میرے بیان کےکچھ حصے توڑ مروڑ کر ایف آئی آر میں شامل کیے گئے ہیں۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ اعلیٰ ترین یونیورسٹیوں سے فارغ التحصیل ہوں، امریکا اوریورپ کی درسگاہوں میں پڑھاتا رہا ہوں، میرے خلاف پرچے میں درج دفعات کے تحت مقدمہ نہیں بنتا۔ضمانت کی درخواست میں استدعا کی گئی ہےکہ مجھے بدنیتی کے تحت مقدمے میں پھنسایا گیا لہٰذا درخواست ضمانت منظورکی جائے۔یہ بات اہم ہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے چیف آف اسٹاف کو اداروں کے خلاف بغاوت پر اکسانے کے مقدمے میں گرفتار کیا گیا جنہیں گزشتہ روز عدالت نے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں