عمران خان انسداد دہشت گردی عدالت

عمران خان آج انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش ہوں گے

اسلام آباد (پی این آئی) سابق وزیراعظم اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان آج اسلام آباد میں انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش ہوں گے۔ سابق وزیراعظم دہشت گردی کے مقدمے میں ضمانت کے لیے عدالت سے رجوع کریں گے۔واضح رہے کہ 20 اگست کو اسلام آباد میں ریلی سے خطاب میں عمران خان نے اسلام آباد پولیس کے اعلٰی افسران کو مبینہ طور پر دھمکیاں دی تھیں جس پر ان کے خلاف تھانہ مارگلہ میں انسداد دہشت گردی کی دفعہ 7 کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔

اس حوالے سے اسلام آباد ہائیکورٹ نے انہیں تین دن کی راہداری ضمانت دے کر متعلقہ عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا تھا۔۔۔۔

close