سندھ فلڈ ریلیف فنڈ قائم، وزیر اعلیٰ اور وزرءا کا ایک ماہ کی تنخواہ، گریڈ 17 سے 22 کے افسران 5 دن کی تنخواہ دیں گے

کراچی (آئی این پی )حکومت سندھ نے سیلاب متاثرین کیلئے سندھ فلڈ ریلیف فنڈ قائم کردیا۔وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ، وزرا، ارکان اسمبلی اور مشیران نے ایک ماہ کی تنخواہ ریلیف فنڈ میں دینے کا اعلان کیا۔

سندھ حکومت کے گریڈ 17 سے 22 کے افسران 5 دن کی تنخواہ متاثرین کے فنڈ میں دیں گے جبکہ گریڈ ایک سے 16 تک کے ملازمین کی دو دن کی تنخواہ ریلیف فنڈ میں دی جائے گی۔سندھ فلڈ ریلیف فنڈ قائم کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں