اسلام آباد(پی این آئی)عمران توشہ خانہ سےکچھ تحائف مفت بھی لے گئے، الیکشن کمیشن میں دائر ریفرنس میں انکشاف۔مران خان کے خلاف دائر ریفرنس میں الزام ہےکہ عمران خان نے ان تحائف کو اپنے گوشواروں میں بھی ظاہر نہیں کیا۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے خلاف الیکشن کمیشن میں دائر ریفرنس میں انکشاف ہوا ہےکہ وہ بطور وزیراعظم توشہ خانہ سےکچھ تحائف مفت میں بھی لےگئے تھے۔
پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی جانب سے جمع کرائےگئے ریفرنس میں دعویٰ کیا گیا ہےکہ عمران خان نے کچھ تحائف تو پیسے دے کر حاصل کیے لیکن اکثر تحائف ادائيگی کے بغیر ہی اپنےگھر لےگئے جب کہ توشہ خانہ کے قواعد کے تحت ان کی زیادہ قیمت ادا کی جانی چاہیے تھی۔عمران خان کے خلاف دائر ریفرنس میں الزام ہےکہ عمران خان نے ان تحائف کو اپنے گوشواروں میں بھی ظاہر نہیں کیا۔خیال رہےکہ الیکشن کمیشن نے پی ڈی ایم کی درخواست پر عمران خان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے انہیں 18 اگست کو طلب کر رکھا ہے۔محسن شاہنواز رانجھا نے بطور ایم این اے عمران خان کی نااہلی کا ریفرنس دائر کر رکھا ہے۔رہنما ن لیگ محسن شاہنواز رانجھا کی عمران خان کی نااہلی کے لیے دائر ریفرنس میں بھی الیکشن کمیشن نے 24 اگست کے لیے عمران خان کو نوٹس جاری کیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں