عمران خان کی حکومت عالمی سازش نے نہیں بلکہ کس نے گرائی؟ مولانا فضل الرحمٰن نے اعتراف کر لیا

اسلام آباد (پی این آئی) جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ عمران خان کو عالمی سازش نے نہیں میں نے گرایا ہے۔پی ڈی ایم سربراہ کا کہنا تھا کہ گزشتہ حکومت ناجائز اور دھاندلی سے آئی تھی، عمران خان کو اقتدار سے ہٹانے کی سازش میں نے کی تھی، عالمی نہیں فضل الرحمان کی سازش نے تم کو گرایا۔

سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ عمران خان پہلے سازش والا خط لہراتا رہا پھر کہا کہ قتل کی سازش ہو رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکا نے بھی دھمکی آمیز خط کے بیانیے کو یکسر مسترد کر دیا ، تمہیں کس نے مارنا ہے، سکیورٹی اداروں نے بھی کہہ دیا جھوٹ بول رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے اکابرین نے آزمائشوں کا مقابلہ بڑی بہادری سے کیا اور قابل قدر دینی خدمات سر انجام دیں، ہم آئی ایم ایف اور فیٹف کا بھی ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں