ضلع کرک: تمام ڈیموں پر دفعہ 144 نافذ، تفریحی سرگرمیوں پر 30 روزہ پابندی
ضلع کرک کی ضلعی انتظامیہ نے حالیہ غیر معمولی بارشوں کے باعث تمام ڈیموں پر دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے کشتی رانی، مچھلی پکڑنے اور دیگر تفریحی سرگرمیوں پر 30 دن کے لیے پابندی عائد کر دی ہے۔
انتظامیہ کے مطابق ڈیموں میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہو چکی ہے، جس کے پیش نظر عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔
ضلعی انتظامیہ نے خبردار کیا ہے کہ پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






