بارشیں دوبارہ کب سے شروع ہونگی؟ محکمہ موسمیا ت کی پیشگوئی سے چہرے کھل اٹھے

اسلام آباد (پی این آئی)محکمہ موسمیات نے 30 جون سے ملک کے بالائی علاقوں میں بارشوں کی پیش گوئی کر دی۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج اتوار کو ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔انہوں نے کہا کہ بالائی سندھ اور جنوبی پنجاب میں موسم شدید گرم رہے گا جب کہ اسلام آباد میں بھی آج موسم گرم اورخشک رہے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت دادو اور موہنجو داڑو میں 48 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔جیکب آباد، سبی، نوکنڈی، لاڑکانہ، روہڑی، شہید بینظیر آباد اور خیرپور میں درجہ حرارت 47 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔دوسری جانب گرمی کے دوران ملک کے مختلف شہروں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے جس سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں