صوبائی الیکشن کمیشن، پارٹی ٹکٹ جاری کرنے کیلئے سیاسی جماعتوں سے نمائندوں کے نام مانگ لیے گئے

کوئٹہ (آئی این پی) صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان فیاض حسین مرادنے کہا ہے کہ تمام سیاسی پارٹیوں کو مطلع کیا جاتا ہے کہ 30اپریل 2022تک اپنے امیدواروں پارٹی ٹکٹ جاری کرنے کیلئے اپنے نمائندے نامزد کریں اور اختیار نامہ جاری کریں۔بلوچستان لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2010 کے سیکشن 25 کے مطابق لوکل گورنمنٹ الیکشن پارٹی بنیادوں پر ہونگے

لہذا تمام سیاسی پارٹیاں 30اپریل تک پارٹی ٹکٹ جاری کرنے کیلئے اپنے نمائندوں کو اختیار نامہ جاری کر دیں اور دفتر صوبائی الیکشن کمشنر کو تحریری طور پر آگاہ کریں۔ بعد از ایں کوئی درخواست قابل قبول نہیں ہوگی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں