پشاور (آئی این پی ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیرامور کشمیر وگلگت بلتستان علی امین گنڈا پور نے کہاہے کہ بہت جلد ملک میں الیکشن ہوں گے، جلد سے جلد الیکشن کرائے جائیں تاکہ عوام فیصلہ کرے، عوام فیصلہ کرے امپورٹڈ حکومت کیساتھ ہے یا عمران خان کے ساتھ ہے، جب بھی الیکشن ہوں گے تو عمران خان وزیراعظم ہوگا اور یہ ڈیزل اسمبلی سے باہرہوگا۔
بدھ کوپشاور میں پی ٹی آئی کے جلسہ عام سے خطاب میں علی امین گنڈا پور نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 2017 میں خان سے وعدہ کیا تھا کہ آپ 2018 میں وزیراعظم ہوں گے، ایک بار پھر بہت جلد ملک میں الیکشن ہوں گے، جلد سے جلد الیکشن کرائے جائیں تاکہ عوام فیصلہ کرے۔انہوں نے کہا کہ عوام فیصلہ کرے امپورٹڈ حکومت کیساتھ ہے یا عمران خان کے ساتھ ہے، جب بھی الیکشن ہوں گے تو عمران خان وزیراعظم ہوگا اور یہ ڈیزل اسمبلی سے باہرہوگا۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں