بلاول بھٹو کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کر دیا گیا

اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں سابق صدر آصف علی زرداری اور چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق منگل کو پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس زرداری ہائوس میں ہوا،

اجلاس میں ملک بھر سے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین نے شرکت کی،اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا اور تحریک عدم اعتماد سے حکومتی فرار کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال پر بھی بات چیت کی گئی اور ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کی غیرقانونی رولنگ اور حکومت کی جانب سے اپوزیشن پر سنگین الزامات پر بھی گفتگو کی گئی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں