جینا مرنا پارٹی او رعوام کیساتھ، جب تک سانس میں سانس ہے وزیراعظم عمران خان کا ساتھ نبھاؤں گا، عثمان بزدار کا دبنگ اعلان

لاہور(آئی این پی)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ جب تک سانس میں سانس ہے وزیراعظم عمران خان کا ساتھ نبھاؤں گا۔ کپتان کے عوامی خدمت کے ایجنڈے کی تکمیل کے لئے ہر ممکن اقدام اٹھایا۔میرا جینا مرنا اپنی پارٹی او رعوام کے ساتھ ہے۔عہدہ آنی جانی چیز ہے۔سیاست کو عبادت سمجھتا ہوں۔کپتان کے سا تھ کھڑا ہوں اور کھڑا رہوں گا۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی منفی سیاست کا نقصان ملک و قوم کو ہو رہا ہے۔

سیاسی انتشار پیدا کرنے والوں کو قوم کبھی معاف نہیں کرے گی۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان قوم کیلئے امید کی واحد کرن ہیں اور قوم وزیراعظم عمران خان کے ساتھ ہے۔ راہزن کون ہے اور راہبر کون؟ قوم جان چکی ہے۔وزیراعظم عمران خان نے قوم کو خودی کا پیغام دیا ہے اور قوم کو عزت اور وقار سے جینا سکھایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حق و باطل کے معرکے میں جیت ہمیشہ سچ کی ہوتی ہے۔آج بھی عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں او رکل بھی اپنے لیڈر کا ساتھ دیں گے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار صوبائی وزراء اور اراکین پنجاب اسمبلی سے گفتگو کر رہے تھے جنہوں نے ان سے وزیراعلیٰ آفس میں ملاقاتیں کیں۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے ملاقات کرنے والوں میں سردار آصف نکئی،آشفہ ریاض، اختر حیات، سلیم سرور جوڑا، لیاقت علی، عامر نواز چانڈیا،گلریز افضل، اعجاز بندیشہ،ٹکٹ ہولڈر احمد چٹھہ نے ملاقاتیں کیں۔

ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے امور اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں