تازہ ترین

دوحہ جانے والی غیر ملکی پرواز حادثے سے بچ گئی، وجہ کیا بنی؟

کراچی(آئی این پی) لاہور سے دوحہ جانے والی ایک غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز حادثے سے بچ گئی۔تفصیلات کے مطابق لاہور ایئر پورٹ سے دوحہ کے لیے اڑان بھرنے والی ایک پرواز کے دائیں وِنگ سے پرندہ ٹکرا گیا، جس سے خطرناک صورت حال پیدا ہو گئی۔رپورٹس کے مطابق ٹیک آف کے کچھ ہی دیر بعد غیر ملکی ایئر لائن قطر ایئر کی پرواز کیو آر 629 طیارے کے ایک پَر سے پرندہ ٹکرا گیا،

جس پر کپتان نے کنٹرول ٹاور سے رابطہ کر کے واقعے سے متعلق اطلاع دے دی۔تاہم طیارے کو دوبارہ لینڈ نہیں کرایا گیا اور کپتان طیارے کو دوحہ لے گیا، جہاں طیارے کی کسی ڈیمج کی صورت میں طیارے کی مرمت کی جائے گی۔ادھر ایک اور غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز نے فنی خرابی کے باعث جناح انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی ہے، ذرائع کے مطابق دہلی سے دوحہ قطر جانے والی غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز کیو آر579 نے کراچی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی، پرواز میں 12 کریو ممبرز اور 283 مسافر سوار تھے۔ذرائع کے مطابق کپتان کو طیارے کے کارگو ہولڈ میں اسموک سگنل ملا، ایمرجنسی کی صورت میں پائلٹ کی جانب سے کراچی ایئر پورٹ اے ٹی سی سے لینڈ کرنے کی اجازت طلب کی گئی تھی، جس پر ایئرپورٹ ایئر ٹریفک کنٹرولر نے جہاز کو لینڈ کرنے کی اجازت دی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں