ملک ترقی کے رستے پر چل نکلا ہے ،وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد(پی این آئی) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کہہ رہا ہے پاکستان کی معیشت مستحکم راستے پر ہے، چاہتا ہوں ہمارے ملک کو کسی کی غلامی نہ کرنی پڑے۔ آج ہمارے سارے معاشی اشاریے درست ہیں اور ملک ترقی کے رستے پر چل نکلا۔نجی ٹی وی کے مطابق عمران خان نے اسلام آباد میں پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) ہسپتال کے نئے شعبہ حادثات و ایمرجنسی

اور سیکٹر G/13 میں 300 بستروں پر مشتمل ہسپتال کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ وزیراعظم نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں طبقاتی تعلیمی نضام بنا ہوا ہے، امیر کے لیے انگلش میڈیم اور غریب کے لیے اردو میڈیم، تعلیمی نظام کی وجہ سے عوام کے لیے ترقی کرنا ممکن نہ تھا، 70 سال میں پہلی بار ہماری حکومت نے یکساں نصاب تعلیم لانے کی کوشش کی۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ انگریزی زبان طبقاتی امتیاز بن گئی، انگریزی بولنے والا اپر کلاس اور باقی لوئر کلاس کہلانے لگے،

ہم پر یہ اتنا بڑا غلامی کا بوجھ ہے، لوگ پڑھا لکھا ہونا ثابت کرنے کےلیے انگریزی میں چند جملے بول کر پھر اردو بولتے ہیں، احساس کمتری کا یہ نظام نوآبادیاتی نظام تعلیم کی وجہ سے ہے جسے پچھلی حکومتوں نے تبدیل نہیں کیا، لیکن ہم نے اسے بدلنے کی شروعات کردی، ہم نے بچوں کی کردار سازی کےلیے تعلیمی اداروں میں سیرت النبیؐ پڑھانا شروع کی، کوئی قوم بڑی نہیں بن سکتی جب تک اس کا کردار بڑا نہ ہو۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں