راولپنڈی(پی این آئی) سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان چار سال بعد دوبارہ متحرک ہوگئےہیں، ان کی بنی گالہ میں اہم ملاقات ہوئی ہے، صحافی عارف حمید بھٹی نے اپنے ایک ٹویٹ میں لکھا “کیا ہو رہا ہے بھائی کیا ہو رہا ہے سنا ہے چوہدری نثار بھی بنی گالہ دیکھے گئے، ہاں جی ، نہ جی نہ۔”
کیا ہو رہا ہے بھائی کیا ہو رہا ہے
سنا ہے چوھدری نثار بھی بنی گالہ دیکھے گئے۔
ہاں جی ، نہ جی نہ— Arif Hameed Bhatti (@arifhameed15) March 20, 2022
اسی حوالے سے خاتون نیوز کاسٹر صدف یاسر نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا “آج بنی گالہ میں راولپنڈی کی اہم سیاسی شخصیت چوہدری نثار علی خان کی ملاقات۔چوہدری نثارعلی خان کے ساتھ ایک اور اہم ترین، بااثر شخصیت موجود تھی۔چوہدری نثارعلی خان بہادر راجپوت اورفوجی خاندان سےتعلق رکھتےہیں وہ شفاف کردار اور گہری سوج بوجھ کے مالک ہیں۔”
آج بنی گالہ میں راولپنڈی کی اہم سیاسی شخصیت چوہدری نثار علی خان کی ملاقات۔
چوہدری نثارعلی خان کے ساتھ ایک اور اہم ترین، بااثر شخصیت موجود تھی۔چوہدری نثارعلی خان بہادر راجپوت اورفوجی خاندان سےتعلق رکھتےہیں وہ شفاف کردار اور گہری سوج بوجھ کے مالک ہیں
— Sadaf Yasir Khan (Official) (@Im_SadafYasir) March 20, 2022
دوسری جانب سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا ہے کہ چار سال سے اقتدار کا روزہ رکھا ہواہے اب لگ رہا ہے بہت جلد اپنے حلقے کے عوام کے ساتھ روزہ کھولوں گا ۔ اپنے حلقے میں منعقدہ ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری نثار علی خان نے کہاخدا کو حاضر ناظر جان کر حلفاً کہتا ہوں بڑے عہدوں کی جتنی آفر مجھے ہوتی ہے کسی کونہیں ہوتی لوگ تواقتدار کیلئے جوتیاں اٹھانے کو تیار ہو جاتے ہیں،انہوں نے کہا کہ چار سال سے اقتدار کا روزہ رکھا ہواہے اب لگ رہاہے بہت جلد اپنے حلقے کے عوام کے ساتھ روزہ کھولوں گا۔سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ حلقے کے عوام کو میرے لئے ووٹ مانگنے پر کبھی شرمندگی نہیں ہو گی میں نے کبھی ضمیر کا سودا نہیں کیا نہ مجھے کوئی دو نمبرکہے گا۔سابق وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ میرا بیٹا بھی اپکی خدمتِ کیلئے موجود ہے، کسی کو یہاں آنے کی دعوت نہیں دی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں