طلبہ اور اساتذہ کی حاضری یقینی بنانے کیلئے جدید سسٹم کا افتتاح کر دیا گیا

کراچی (آئی این پی)محکمہ تعلیم سندھ کی طرف سے یورپی یونین اور یونیسیف کے تعاون سے اسکولوں میں طلبہ، اساتذہ اور اسٹاف کی حاضری یقینی بنانے کے پروگرام ’سندھ اسکول ڈیلی مانیٹرنگ سسٹم‘ کا افتتاح کردیا گیا۔ ڈیجیٹل ایجوکیشن ایک بہت بڑا سنگ میل ہے جس کے تحت اینڈرائیڈ ایپلی کیشن کے ذریعے طلبہ و اساتذہ کی روزانہ کی بنیاد پر حاضری ہوسکے گی۔

پروگرام کی افتتاحی تقریب میں سندھ کے وزیر تعلیم سید سردار علی شاہ سمیت یورپی یونین کے ہیڈآف کوآپریشنز اوویڈیو مک اور یونیسیف کے ڈپٹی نمائندے ڈاکٹر اناوآسا کابور نے شرکت کی۔اس موقع پر سید سردار شاہ نے کہا کہ جدید سسٹم سے طلبہ کی حاضری اور اساتذہ کی بہترنگرانی کی جائیگی، پہلے مرحلے میں 30اضلاع کے اسکول سسٹم میں شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ اچھی چیزوں کی حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے، ملک کے تعلیمی نظام کو ٹھیک کرنے کے لیے بہت کام کی ضرورت ہے۔یونیسیف کے نمائندہ ڈاکٹر انوسا کبورے نے کہا کہ اسکولز بند ہونے سے بہت سارے بچے پڑھائی چھوڑ گئے تھے جس سے پاکستان میں تعلیم کی فراہمی کے عمل میں مداخلت ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ یونیسیف کا سندھ حکومت کے محکمہ تعلیم کے ساتھ دیرینہ تعاون رہا ہے جس کو ہم مستقبل میں بھی جاری رکھیں گے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں