نواز، شہباز، زرداری نے کون سےورلڈ ریکارڈ بنائے؟ پی ٹی آئی لیڈ ر کا انکشاف

اسلام آ باد (آئی ا ین پی ) وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ نواز، شہباز، زرداری، سب نے کرپشن کے ورلڈ ریکارڈ بنائے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں فرخ حبیب نے لکھا کہ 2008 سے 2018 تک ملک لوٹنے والوں کی مک مکا کی قومی حکومت تھی۔ جاری کردہ پیغام میں فرخ حبیب نے لکھا کہ نواز ،شہباز، زرداری، فضل الرحمن سب نے اس 10سال میں کرپشن کے ورلڈ ریکارڈ بنائے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ شہباز شریف قومی حکومت کی آڑ میں مقصود چپڑاسی اور زرداری پاپڑ والے، فالودہ والے کے نام پر کی گئی لوٹ پر این آر او چاہتے ہیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close