انا للہ و انا الیہ راجعون ، ملک کے اہم علاقے میں دہشتگردوں کا حملہ ، 9 پولیس اہلکار شہید

بلوچستان کے علاقے زیارت میں دہشتگردوں کے حملے کے نتیجے میں 9 پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔

پولیس کے مطابق حملہ زیارت کے علاقے کچھ مانگی فیز تھری میں کیا گیا، جہاں دہشتگردوں اور پولیس اہلکاروں کے درمیان گزشتہ رات سے فائرنگ کا سلسلہ جاری تھا۔

ڈپٹی کمشنر زیارت کے مطابق شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی میتیں ڈی ایچ کیو ہسپتال زیارت منتقل کر دی گئی ہیں حکام کے مطابق دہشتگردوں نے پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنایا، جبکہ واقعے کے بعد علاقے میں سکیورٹی اقدامات مزید سخت کر دیئے گئے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close