اسلام آباد(پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بلوچستان کے سابق صوبائی صدر سردار یار محمد رند نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری سے ذاتی تعلق ہے، اب ملاقاتیں ہوتی رہیں گی۔سابق صدر آصف زرداری سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بلوچستان کے سابق صدر سرداریار محمد رند نے ملاقات کی۔سرداریارمحمدرندکی زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات 2 گھنٹے جاری رہی جس میں ملکی سیاسی صورتحال پر بھی گفتگو کی گئی۔
ملاقات میں سابق وزیراعظم اور سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سید یوسف رضا گیلانی بھی موجود تھے۔سردار یار محمد رند نے کہا کہ سابق صدر پاکستان سے ان کی صاحبزادی آصفہ بھٹو زرداری کی خیریت دریافت کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سیاسی لوگ جب ملتے ہیں تو لازمی سیاسی باتیں ہوتی ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں