//

مری جانے والے سیاحوں کے لیے اہم ہدایت جاری

مری (آئی این پی): مری پولیس نے سیاحوں کے لیے اہم سفری ہدایت جاری کرتے ہوئے پرانے جی ٹی روڈ کے استعمال سے گریز کرنے کا مشورہ دیا ہے، کیونکہ اس سڑک پر تعمیر، مرمت اور کارپیٹنگ کا کام جاری ہے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) مری ڈاکٹر رضا تنویر نے ویڈیو بیان میں کہا کہ مری ملک کا سب سے بڑا سیاحتی مقام ہے، جہاں ملک بھر سے بڑی تعداد میں سیاح پہنچ رہے ہیں، جبکہ مری پولیس ان کے استقبال اور ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔

انہوں نے سیاحوں کو ہدایت کی کہ مری میں داخلے کے لیے مری ایکسپریس وے استعمال کریں، جبکہ شہر کی جانب سفر کے لیے بستان موڑ، مسیاڑی لنک روڈ اور جھیکا گلی روڈ کو متبادل راستوں کے طور پر اختیار کریں۔

ڈی پی او مری کے مطابق ان متبادل راستوں کے استعمال سے ٹریفک کا دباؤ کم ہوگا اور سیاح غیر ضروری ٹریفک جام سے محفوظ رہ سکیں گے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ مری پولیس سیاحوں کی سہولت اور محفوظ سفر کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close