وزیر مذہبی امور کو عورت مارچ پر اعتراض کیا ہے؟ خود ہی تفصیل بتا دی

اسلام آباد (پی این آئی) مذہبی امور کے وفاقی وزیر نور الحق قادری نے کہا ہے کہ عورت مارچ کے نام پر دینی اقدار کا تمسخر اڑایا جاتا ہے، یہی وجہ ہے کہ انہوں نے اس پر وزیراعظم کو خط لکھا ہے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے نورالحق قادری نے اس حوالے سے اپنے مؤقف کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ میں خواتین پر ظلم کےخلاف آواز اٹھانےکا مخالف نہیں، جو نعرے لگائے گئے، بینر اٹھائے گئے وہ اخلاق سے گرے ہوئے تھے،

سب کو پتا ہے کہ کونسے نعرے ہیں جو مذہبی اقدار کے منافی ہیں۔ وزیر مذہبی امور نے کہا کہ وزیر اعظم کو رنجیدہ خاطر ہوکر خط لکھا ہے، میں نہیں چاہتا کہ یہ کوئی انتہا پسند ملک ہو، وزیراعظم سےکہا ہے خواتین کے بنیادی مسائل اجاگر کیےجائیں۔ وزیرمذہبی امور نور الحق قادری نے کہا کہ عورت مارچ کے منشور سے کیا کرنا، مجھےان کے نعروں پر اعتراض ہے، عورت مارچ والوں کے کچھ نعرے فوٹوشاپ تھے لیکن کچھ قابل اعتراض تھے۔ وزیر مذہبی امور نے کہا کہ اسلام کا جو میانہ روی کا فلسفہ ہے میں اس کے ساتھ چلنے والا آدمی ہوں،

ہم تنوع کے خلاف نہیں، دین، معاشرتی اقدار پر حملوں کےخلاف ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں