چیف جسٹس آزاد کشمیر راجہ سعید اکرم کے ہمراہ عدلیہ کے سینئر ججوں کا زیر تعمیر جوڈیشل کمپلیکس کا جائزہ

مظفرآباد (پی آئی ڈی) چیف جسٹس آزاد جموں وکشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم خان اور سینئر ججز سپریم کورٹ جن میں سینئر جج جسٹس خواجہ محمد نسیم، جج سپریم کورٹ جسٹس رضا علی خان، ایڈہاک جج سپریم کورٹ جسٹس یونس طاہر، چیف جسٹس عدالت العالیہ جسٹس صداقت حسین راجہ و معزز ججز عدالت العالیہ جسٹس حبیب ضیاء ،جسٹس لیاقت شاہین، جسٹس شاہد بہار کا نلوچھی میں زیر تعمیر جوڈیشل کمپلیکس کا دورہ۔

تعمیراتی کام کا جائزہ لیا اور کام کو مقررہ مدت کے اندر یقینی بنانے کے لئے متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کی۔ ڈسٹرکٹ و سیشن جج منیز فاروقی بھی اس موقع پر موجود تھے۔ اس موقع پر ایڈیشنل چیف سیکرٹری فزیکل پلاننگ و ہاؤسنگ فیاض علی عباسی و دیگر نے انہیں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ جوڈیشل کمپلیکس کو بہترین انداز میں تیار کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ چیف جسٹس آزاد جموں وکشمیر راجہ سعید اکرم خان نے اس موقع پر ہدایات جاری کیں کہ جوڈیشل کمپلیکس وکلاء کے لیے چیمبرز کی تعمیر کو یقینی بنایا جائے۔ وکلاء عدلیہ کا اہم حصہ ہیں انھیں چیمبرز کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں