خواجہ سرا ڈاکٹر سارہ گل کو کراچی کے کس ہسپتال میں ہاؤس جاب مل گئی؟

کراچی(آئی این پی)ملک کی پہلی خواجہ سرا ڈاکٹر سارہ گل کو جناح اسپتال میں ہاؤس جاب مل گئی،چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے وزیر اعلی سندھ کو ڈاکٹر سارہ کو فوری ہاؤس جاب دلانے کی ہدایت کی تھی۔ ڈاکٹر سارہ نے جے پی ایم سی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر شاہد رسول سے ملاقات کی اور ہاؤس جاب آرڈر حاصل کیا،وزیر اعلی سندھ اور کراچی جناح اسپتال کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر شاہد رسول نے ڈاکٹر سارہ گل کو ہاؤس جاب ملنے پر مبارک باد پیش کی،

وزیر اعلی سندھ نے کہا کہ پی پی پی حکومت خواجہ سراؤں کو ہر شعبے میں آگے لانے کے لیے اقدامات کر رہی ہے، ہم خواجہ سراؤں کو ہر شعبے میں عزت و احترام دلوائیں گے،رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر سارہ گل کی تقرری کے بعد اب تعیناتی 2دن بعد ہوگی، وہ شعبہ میڈیسن یا شعبہ گائنی میں ہاؤس آفیسر کی حثیت سے کام کریں گی اور کل دفتری کارروائی مکمل کریں گی،حکام جناح اسپتال کے مطابق ڈاکٹر سارہ گل بدھ کو(آج) جناح اسپتال کی انتظامیہ کو رپورٹ کریں گی۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں