بلدیاتی قانون پرکسی بھی جماعت کی غلط فرمائشیں پوری نہیں ہوں گی، صوبائی وزیر اطلاعات نے اپوزیشن کی غلط فہمی دور کر دی

بدین(آئی این پی)وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے کہا کہ مخالفین کے کہنے پر 2001کا بلدیاتی نظام کسی صورت بحال نہیں ہو گا، جماعت اسلامی اورپیپلزپارٹی میں بلدیاتی نظام سے متعلق ڈائیلاگ ہوئے ہیں لیکن بلدیاتی قانون پرکسی بھی جماعت کی غلط فرمائشیں پوری نہیں ہوں گی، اتوار کو بدین میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعیدغنی نے کہا کہ ایم کیوایم کے رہنما مختلف پارٹیز میں جانے کے بعد بوکھلاہٹ کا شکار ہیں عوام میں خوف پیدا کرنے اور اپنی طرف متوجہ کرنیکی ناکام کوششیں کر رہے ہیں

ٹنڈوالہ یار قتل واقعے پر ایم کیو ایم سیاست کر کے خود کو زندھ رکھناچاہتی ہے، ایم کیوا یم نے زبردستی وزیراعلی ہائوس جانے کی کوشش کی ہم کراچی کا امن خراب کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دیں گے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں