دعا منگی کیس، ملزم کا فرار، گرفتار سب انسپکٹر کو بڑا ریلیف مل گیا

کراچی(آئی این پی)جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کراچی کی عدالت نے دعا منگی اغواء کیس کے ملزم کے فرار ہونے کے معاملے میں غفلت کے مرتکب گرفتار سٹی کورٹ لاک اپ انچارج سب انسپکٹر قمرالدین کی ضمانت منظور کر لی۔جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے ملزم سب انسپکٹر قمر الدین کی 25 ہزار روپے کے عوض ضمانت منظور کی ہے۔عدالت نے گرفتار اہلکار نوید اور حبیب ظفر کو گزشتہ روزجسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا تھا۔ملزم کے فرار کا مقدمہ اے ایس آئی محمد خالد کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close