لاہور اومی کرون کا گڑھ بن گیا، دھڑا دھڑ کیسز سامنے آنے لگے

اسلام آباد (پی این آئی)صوبائی دارلحکومت لاہور اومی کرون کا گڑھ بن گیا ، دھڑا دھڑ مریض سامنے آنے لگے ۔ صوبائی محکمہ صحت کے مطابق صوبے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 100 افراد میں اومی کرون ویرینٹ کی تصدیق ہوئی ہے۔محکمہ صحت کا بتانا ہےکہ صوبے بھر سے سامنے آنے والے اومی کرون کے کیسز میں سے 95 کا تعلق لاہور سے ہے۔محکمہ صحت کے مطابق پنجاب میں اومی کرون کیسز کی تعداد 690 اور لاہور میں تعداد 643 ہوگئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close