لاہور میں لڑکیاں بھی ون ویلنگ جیسے خطرناک کرتب کرتی نظر آنے لگیں

لاہور (آئی این پی) لاہور میں لڑکیاں بھی ون ویلنگ جیسے خطرناک کرتب کرتی نظر آنے لگیں۔ جمعرات کو ایک لڑکی کی ون ویلنگ کی ویڈیو منظرِ عام پر آئی ہے جو انتہائی خطرناک انداز میں موٹرسائیکل پر بیٹھی ہوئی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لاہور کے پوش علاقے ڈیفنس میں لڑکے ون ویلنگ کرتے ہوئے ایک انڈر پاس میں سے گزرتے ہیں۔ ایک منچلے کی موٹرسائیکل پر لڑکی بھی انتہائی خطرناک انداز میں پیچھے بیٹھی نظر آ رہی ہے۔اسی ویڈیو میں بعد میں وہ لڑکی موٹر سائیکل پر آگے بیٹھی نظر آتی ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ون ویلر اپنی اور دوسروں کی زندگیاں خطرے میں ڈالتے ہیں، ویڈیو میں نظر آنے والے ون ویلرز کی تلاش جاری ہے، کسی کو بھی ون ویلنگ کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں