بااثر قیدیوں کو عیاشی کرانے والے ہسپتالوں کے نیٹ ورک کا انکشاف، نام سامنے آ گئے

کراچی (پی این آئی) با اثر قیدیوں کو سہولتیں دینے اور عیاشیاں کرانےوالے سرکاری اور نجی اسپتالوں کے نیٹ ورک کا انکشاف ہوا ہے۔ان ہسپتالوں میں جیل میں سنگین جرائم میں قید بااثر قیدیوں کو لا کر علاج کے نام پر رکھا جاتا ہے اور یہاں وہ گھریلو انداز کی زندگی گذارنے کا بھاری معاوضہ ادا کرتے ہیں۔اس حوالے سے کراچی میں متعلقہ حکام کا کہنا ہے کہ اب تک جو نیٹ ورک پکڑا جا چکا ہے اس میں با اثر قیدیوں کو شہر کے کم از کم 5 نجی اسپتالوں میں رکھا جاتا رہا ہے۔

ان نجی اسپتالوں میں بے ویو، ہیلتھ وژن، قمر الاسلام، بانٹوا انیس اور مدر کیئر اسپتال شامل ہیں۔حکام کے مطابق کراچی کے ان نجی اسپتالوں میں مال دار اور با اثر قیدیوں کو رکھا جاتا ہے۔حکام نے بتایا ہے کہ شہر کے 3 سرکاری اسپتالوں میں بھی با اثر قیدیوں کو لمبے عرصے تک رکھا گیا ہے۔ان سرکاری اسپتالوں میں این آئی سی وی ڈی، جناح اور سول سپتال شامل ہیں۔محکمۂ داخلہ سندھ نے قیدیوں کو اسپتالوں میں رکھنے میں بے قاعدگیوں کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔حکام نے یہ بھی بتایا ہے کہ گزشتہ دنوں 21 قیدیوں کو مختلف نجی اور سرکاری اسپتالوں سے واپس جیل منتقل کیا گیا ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں