خیبرپختونخواہ، ایک شخص کی دونوں بیویاں کونسلر منتخب ہو گئیں

مردان (پی این آئی)ووٹوں کی دوبارہ گنتی میں ہاری ہوئی خاتون 3 مردوں کو شکست دے کر جنر ل کونسلر منتخب ہوگئی ہے۔اشفاق حسین نامی شخص کی دو بیویاں بلدیاتی انتخابات میں میدان میں تھیں ،پہلی کلثوم بی بی خواتین کی مخصوص نشست پر منتخب ہوئی،دوسری اہلیہ زینب بی بی 436 ووٹ حاصل کرکے ناکام قرار پائی تھی تا ہم ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے نتیجے میں اس کے 3 ووٹ نکل آئے اور اس کے کل ووٹ 436 سے بڑھ کر 439 ہوگئے اور جنرل کونسلر منتخب قرار پائی۔جنرل سیٹ پر خاتون کے مدمقابل6 امیدوار تھے جبکہ زینت بی بی ضلع میں پہلی واحد خاتون ہے جس نے 3امیدوراوں کو شکست دے کر قدامت پسند علاقے سے جنرل کونسلر منتخب ہوکر سیاست میں نئے باب کا اضافہ کیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں