پنوعاقل کے قریب محکمہ زراعت نے کھاد سے بھرا ٹرالر پکڑ لیا

سکھر(آئی این پی) پنوعاقل کے قریب محکمہ زراعت نے کھاد سے بھرا ٹرالر پکڑ لیا، صالح پٹ کے بعد پنوعاقل میں بائی پاس پر محکمہ زراعت کی ایک ٹیم نے ایڈیشنل ڈائریکٹر عبدالقادر دایو کی قیادت میں کاروائی کرتے ہوئے پنوعاقل سے محراب پور جانے والے کھاد کی بوریوں سے بھرے ٹرالر کو پکڑلیا ایڈیشنل ڈائریکٹر عبدالقادر دایو نے رابطے پر بتایا کہ ٹرالر پرگیارہ سو سے زائد کھادکی بوریاں لدی ہوئی ہیں جو کاشتکاروں کو دی جائیں گی ان کا کہناتھا کہ کھاد کی اسمگلنگ روکنے کے لیے مختلف مقامات پر چیکنگ کررہے ہیں اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف چھاپے مار رہے۔

ہیں اور جو کھاد برآمد کی جارہی ہے وہ اسی علاقے کے کاشتکاروں کو سرکاری نرخ میں تقسیم کی جارہی ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں