اسلام آباد(پی این آئی ) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے جلسے کے اختتام پر ایک شخص نے مائیک پر وزیراعظم عمران خان کے استعفے کا مطالبہ کردیا۔ پی ٹی آئی کے جلسے میں وفاقی وزیر اسد عمر، علی نواز اعوان اور راجا خرم شہزاد نے خطاب کیا۔ان رہنماو¿ں کے خطاب کے بعد ایک شخص اسٹیج پر چڑھ آیا، مائیک سنبھالا اور پیش گوئی کردی کہ سب کچھ ویسا ہی ہوگا جیسا راجا خرم شہزاد نےکہا، پر وزیراعظم عمران خان نہیں ہوں گے۔
اس شخص نے مزید کہا کہ عمران خان آج استعفیٰ دے دیں تو بہتر ہے، نو عمران اونلی عوام ، اس موقع پر شرکا نے حیرت کا اظہار بھی کیا اور اسٹیج پر موجود منتظمین نے مائیک ہٹا کر اسے مزید بات کرنے سے روک دیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں