بنگلہ دیش کیخلاف سیریز میں حسن علی کی فارم میں واپسی ۔۔۔ریکارڈ تیز ترین گیند پھینک دی؟

ڈھاکا (پی این آئی ) بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹی 20 میچ میں حسن علی کی بولنگ سپیڈ کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ قومی ٹیم نے بنگلہ دیش کو پہلے ٹی 20 میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرلی۔ قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی کو تین وکٹیں حاصل کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔


حسن علی کی بولنگ اسپیڈ کی ایک تصویر فاسٹ بائولر جنید خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر شیئر کی اور مزاحیہ انداز میں لکھا کہ ’حسن علی کو تیز ترین گیند کرنے پر مبارک باد پیش کرتے ہیں، جنید خان نے مزید لکھا کہ ’شعیب اختر آپ اب دوسرے تیز ترین بولر بن گئے ہیں، فاسٹ بولر جنید خان نے آخر میں لکھا کہ ’بہت ہی مزاحیہ غلطی ہے‘۔واضح رہے کہ حسن علی نے 219 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند نہیں کی ہے دراصل یہ براڈ کاسٹرز نے غلطی سے لکھ دیا جس کی تصویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں