بارشیںیا دُھند؟ آئندہ چوبیس گھنٹوں میں موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد(پی این آئی)جمعہ کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک اور سردرہے گا۔ تاہم پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند/اسموگ چھائی رہے گی۔اسلام آباد میں موسم خشک اور سرد رہے گا۔ کشمیرمیں موسم سرد اور جزوی ابرآلود رہے گا۔گلگت بلتستان میں موسم سرد اور جزوی ابرآلود رہے گا۔صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اورسردرہے گا۔

بالائی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ چترال ، دیر ، سوات اور کوہستان میں ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ۔صوبہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا۔ تاہم صبح کے اوقات میں سکھراور گردونواح میں ہلکی دھند /اسموگ چھائے رہنے کا امکان۔صوبہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا۔ تاہم پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند/ اسموگ چھائی رہے گی۔ شہری احتیا طی تدابیر اختیار کریں۔صوبہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور سرد ر ہے گا۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اورسرد رہا۔آج ر یکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت: لہہ منفی08، اسکردو ، زیارت منفی 03،گوپس ،قلات منفی 02، کالام اوربابو سر میں منفی 01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں