یہ بے قصور ہے اسے چھوڑ دو، عائشہ اکرم کا ڈرامہ بے نقاب، کیس میں نیا موڑ سامنے آگیا

لاہور (پی این آئی)یہ بے قصور ہے اسے چھوڑ دو، عائشہ اکرم کا ڈرامہ بے نقاب، کیس میں نیا موڑ سامنے آگیا۔۔۔ گریٹر اقبال پارک میں خاتوں سے دست درازی کے کیس میں نیا موڑ سامنے آ گیا، متاترہ خاتون عائشہ اکرم نے گرفتار ملزم افتخار احمد کو بے قصور قرار دے دیا۔

ایڈیشنل سیشن جج اخلاق احمد نے گریٹر اقبال پارک میں خاتون سے دست درازی کے مقدمے میں گرفتار ملزم افتخار احمد کی ضمانت پر سماعت کی۔ دوران سماعت عائشہ اکرم نے کہا کہ ملزم افتخار احمد کو شک کی بنا پر گرفتار کرایا تاہم واقعہ کی ویڈیوز باربار دیکھی ہیں جس میں ملزم کا کوئی کردار نظر نہیں آیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں