خضدار‘سارونہ میں سی ٹی ڈی کے ساتھ فائرنگ کا تبا دلہ، 2مسلح حملہ آور مارے گئے‘قبضے سے اسلحہ بھی بر آمد

کوئٹہ (آئی این پی)بلو چستان کے ضلع خضدار کے علا قے سارونہ میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ(سی ٹی ڈی)کے ساتھ فائرنگ کے تبا دلے میں 2مسلح حملہ آور ما رے گئے ہیں جن کے قبضے سے اسلحہ بھی بر آمد کر لیا گیا ہے۔ سی ٹی ڈی ترجما ن کے مطابق گزشتہ روز سی ٹی ڈی بلوچستان کے اہلکا ر مصدقہ اطلاع پر کا لعدم تنظیم کے خلا ف ضلع خضدار کی سب تحصیل سرونہ سے سسی پنوں روڈ پہنچے اورمسلح افراد کا گھیراؤ کر کے انہیں ہتھیار ڈالنے کا کہا مگر انہوں نے فورسز پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی

جس پر فورسز نے جوابی کا رروائی کی جس کے نتیجے میں 2مسلح حملہ ٓاور ما رے گئے جن کی نعشوں کو شناخت کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔سی ٹی ڈی ترجما ن کے مطابق ما رے جا نے والے افراد کی تحویل سے2عدد نا ئن ایم ایم پستول، 4میگز ین کے ساتھ 34راؤنڈز،2 ہینڈ گرنیڈ،ایک موٹر سائیکل فرسٹ ایڈ کٹ بشمول مختلف ادویات بر آمد کر لی گئی ہیں اس سلسلے میں مزید تفتیش جا ری ہے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں