افغانستان کو نیوزی لینڈ سے میچ جِتوانے کیلئے بھارتی بالر نے افغان کرکٹ ٹیم کو بڑی پیشکش کر دی، دنیا بھر کے شائقین کرکٹ حیران

دبئی(پی این آئی )بھارتی باولرروی چندرن ایشون نے افغانستان اور نیوزی لینڈ کے میچ کے لیے افغان باولر مجیب الرحمان کی دستیابی کویقینی بنانے کے لیے بھارتی فزیو تھراپسٹ کی خدمات پیش کرنے کی آفر کردی ۔ افغان سپنر انجری کی وجہ سے بھارت اور نمیبیا کے خلاف میچ نہیں کھیل پائے تھے ۔میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے بھارتی باولر نے مضحکہ خیز انداز میں کہا کہ مجیب الرحمان کو بھارتی فزیو کی خدمات آفر کی ہیں تاکہ وہ نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں دستیاب ہوں ۔

ان کا کہنا تھا کہ افغانستان نے اچھی کرکٹ کھیلی ہے اور ہماری بہت سی امیدیں ان سے وابستہ ہیں، اس لیے ان کے لیے بہت نیک خواہشات ہیں ۔واضح رہے کہ بھارتی ٹیم کے سیمی فائنل میں کوالیفائی کرنے کے لیے نیوزی لینڈ اور افغانستان کا میچ بہت اہمیت اختیار کرگیا ہے ، کرکٹ پنڈتوں کا کہنا ہے کہ افغان سپنر نیوزی لینڈ کے لیے مسئلہ بن سکتے ہیں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں