فی تولہ سونا مزید مہنگا ہو گیا، قیمت میں ہوشربا اضافہ ریکارڈ

کراچی(پی این آئی )فی تولہ سونا مزید مہنگا ہو گیا، قیمت میں ہوشربا اضافہ ریکارڈ۔۔۔ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 100 روپے اضافہ ہوا

جس کے بعد فی تولہ قیمت ایک لاکھ 12 ہزار 400 روپے ہے۔دس گرام سونے کی قیمت 85 روپے بڑھ کر96ہزار 365 روپے ہے جبکہ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 4 ڈالر کم ہو کر 1825 ڈالر فی اونس ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں