میٹرو بس ڈرائیوروں نے ایک بار پھر ہڑتال کر دی، عوام خوار گئے

لاہو (پی این آئی) لاہور میں میٹرو بس ڈرائیوروں نےاپنے واجبات کی ادائیگی کے دباؤ ڈالنے کی خاطر ایک بار پھرہڑتال کر دی ہے اور بسیں چلانے سے انکار کر دیا ہے، انہوں نے بسیں گجو متہ اسٹیشن پر روک دیں اورمسافروں کو نیچے اتار دیا ، مسافر خوار ہو کر رہ گئے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق چند دن کے وقفے کے بعد لاہور میں میٹرو بس سروس کے ڈرائیوروں نے ایک بار پھر ہڑتال کر دی اور میٹرو بس کے تمام اسٹیشن ویران ہو گئے۔بس ڈرائیوروں کا مطالبہ ہے کہ ان کے واجبات کی ادائیگی سمیت دیگر مطالبات پورے کئے جائیں۔اس حوالے سےانچارج میٹرو بس سروس عزیر شاہ کا کہنا ہے کہ ڈرائیوروں کے جائز مطالبات تسلیم کر لئے گئے ہیں ، آئندہ ماہ نئی میٹرو بسیں چلانے کا فیصلہ کرلیا ہے اور اس مقصد کے لیے نئے کنٹریکٹر نے نئے ڈرائیوروں کی بھرتیاں بھی شروع کردی ہیں۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں