اربوں روپے کی جائیداد کا مالک گریڈ 9 کا پٹواری ، کس کا فرنٹ مین ہے؟

کراچی (پی این آئی) نیب نے سندھ میں تعینات بورڈ آف ریونیو کے پٹواری ابوبکر جوکھیو کے خلاف تحقیقات شروع کر دی ہیں۔نیب نے مختار کار گڈاپ سے ملنے والے ریکارڈ سے ریفرنس کے لئے رپورٹ تیار کرلی ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق گریڈ 9کا ملازم پٹواری ابوبکر جوکھیو اربوں روپے مالیت کے اثاثوں کا مالک نکلا، نیب کے پاس موجود دستاویزات کے مطابق گریڈ 9کے پٹواری ابوبکر جوکھیو کی دیہہ کاٹھور اور بولاری میں سیکڑوں ایکڑ اراضی کا انکشاف ہواتھا، اراضی 3سال میں ابوبکر جوکھیو کی فیملی ارکان کے نام پر منتقل کرائی گئی تھی. نیب تحقیقات کا سامنا کرنے والا گریڈ 9کا ملازم ایک اہم افسر کا مبینہ فرنٹ مین ہے، ابوبکر جوکھیو کی آخری پوسٹنگ ضلع غربی میں تھی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں