مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں کمی

کراچی(آن لائن)انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں بدھ کو روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان رہا ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالرکی قدر میں30پیسے کا اضافہ ہوگیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 159.00روپے سے بڑھ کر 159.30روپے اور قیمت فروخت159.15روپے سے بڑھ کر159.40روپے ہو گئی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر20پیسے بڑھ گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 159.10روپے سے بڑھ کر159.30روپے اور قیمت فروخت159.50روپے سے گھٹ کر159.70روپے پر آ گئی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں1.50 روپے کے اضافے سے یورو کی قیمت خرید185.00روپے سے بڑھ کر186.50روپے اور قیمت فروخت187روپے سے بڑھ کر188.50روپے ہو گئی ۔اسی طرح ایک روپے کے اضافے سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید217.50روپے سے بڑھ کر218.50روپے اور قیمت فروخت219.50روپے سے بڑھ کر220.50روپے پر ہوگئی ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں