گرمی سے پریشان شہریوں کیلئے اچھی خبر، محکمہ موسمیات نے بارشوں کی نوید سنا دی

اسلام آباد(پی این آئی)جمعه کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہےگا۔تاہم شام/رات کے دوران کشمیر ،گلگت بلتستان ،شمال مشر قی پنجاب اوربالائی خیبر پختو نخوا میں آندھی اور گرج چمک کےساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے ۔اسلام آباد میں دن کے اوقات میں موسم شدیدگرم اور خشک رہے گا۔تا ہم شام/رات کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ۔ کشمیر میں شام/رات کے دوران تیز ہوا ؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ۔گلگت بلتستان میں شام/رات کے دوران تیز ہوا ؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ۔صوبہ خیبرپختونخوا کے بیشترو سطی اور جنو بی اضلاع میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا۔ تاہم ایبٹ آباد، مانسہرہ اور ا س سے ملحقہ علاقوں میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کےساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔جمعہ کے روز صوبہ سندھ کے بیشتر بالائی اور وسطی اضلاع میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا۔ تا ہم کراچی اور گردونواح میں بو ندا باندی متوقع۔جمعہ کے روز پنجاب صوبہ کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہےگا۔ تاہم شام /رات کو خطۂ پوٹھو ہار،سیالکوٹ، نارووال،گجرات ،گوجرانوالہ اور لاہور میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔جمعہ کے روزصوبہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک جبکہ سبی ، کوہلو، چاغی اور دالبندین میں شدید گرم ر ہے گا۔ تاہم بار کھان اور اس کے گردو نواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہا۔تاہم سب سے زیادہ بارش(ملی میٹر): خیبر پختونخوا: کاکول 13، دیر03، پنجاب:لاہور (سٹی 06)، مری 02 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔آج ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: نوکنڈی49، دادو 48 اور دالبندین میں 47 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں