آزاد کشمیر الیکشن، بلاول انتخابی مہم چلانے کیلئے آج سے میدان میں نکلیں گے

مظفرآباد(آئی این پی ) آزاد کشمیر انتخابات کے حوالے سے پیپلزپارٹی کی انتخابی مہم سنبھالنے کے لئے بلاول بھٹو (آج) جمعہ کو سے میدان میں نکلیں گے، کوٹلی ڈویژن سے عوامی رابطوں کا آغاز ہو گا۔ پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی آزاد کشمیر میں انتخابی مہم کا ابتدائی شیڈول جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق بلاول بھٹو زرداری پچیس جون کو کوٹلی ڈویژن سے عوامی رابطوں کا آغاز کریں گے۔ (آج) جمعہ کو ریلی کا آغاز دھن گلی سے دن دو بجے ہوگا، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا فقیدالمثال استقبال کیا جائے گا۔ دھن گلی کے بعد ریلی ڈھڈیال پہنچے گی جہاں بلاول بھٹو زرداری کا خطاب ہوگا، بلاول بھٹو زرداری اس کے بعد پلاک چک سواری کے مقام پر پہنچیں گے، ریلی کا اختتام دھنا میں ہوگا۔ پیپلزپارٹی کے چیئرمین26 جون بروز ہفتہ کوٹلی میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے، جلسے کا آغاز دن 02 بجے سے ہوگا، ابتدائی شیڈول کے آخری دن 27 جون کو بلاول بھٹو زرداری پونچھ ڈویژن میں ہجیرہ کے مقام پر پہنچیں گے، بلاول بھٹو سابق اسپیکر مرحوم غلام صادق کی رہائش گاہ پہنچیں گے جہاں ان کی میڈیا ٹاک ہوگی۔ آزاد جموں و کشمیر کی انتخابی مہم کے سلسلے میں آئندہ کے شیڈول کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں