آٹے کا تھیلا 90روپے تک مہنگا؟ فلور ملز ایسوسی ایشن بھی میدان میں آگئی

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان فلار ملز ایسوسی ایشن  نے کہا ہے کہ وفاقی بجٹ میں گندم کے ٹرن اوور پر سالانہ ٹیکس بڑھانے اور چوکر کی قیمت پر17 فیصد سیل ٹیکس کا نفاذ قبول نہیں ، اس سے 20 کلو آٹےکاتھیلا 90 روپے مہنگا ہوجائیگا۔ فلور ملز ایسوسی ایشن کیمرکزی چیئرمین بدرالدین کاکڑ اور پنجاب کے چیئرمین عاصم رضا نے لاہورمیں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئیکہا کہ سستا آٹا شہریوں کا حق ہے، حکومت نے چوکر کی سیل پر دوبارہ سیلز ٹیکس لگا دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ گندم کی اسمگلنگ سے متعلق صرف ذہنی فتور ہے، ایک سے دوسرے ضلع میں گندم جانیکو اسمگلنگ نہیں کہتے، 20 لاکھ ٹن تک گندم درآمدکرنا پڑے گی۔بدرالدین کاکڑ نے کہا کہ حکومت کی 85 ارب کی سبسڈی کادعوی جھوٹا ہے، 13 ارب روپے کی سبسڈی دی گئی ہے ، ٹیکس ختم نہ کیا گیا تو ہڑتال کا فیصلہ کرسکتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں