وفاقی دارلحکومت کے مختلف سیکٹرز میں پراپرٹی کے سرکاری ریٹس میں 33 فیصد تک کمی ہو گئی۔
وفاقی دارالحکومت میں گھر یا پلاٹ خریدنے والوں کی سنی گئی ، فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ٹیکس وصولی کے لیے اسلام آباد کے مختلف سیکٹرز میں پراپرٹی کے سرکاری ریٹس میں 33 فیصد تک کمی کر دی ہے،فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے اسلام آباد کی پراپرٹی کے ویلیو ریٹ کم کرکے تیسری مرتبہ نوٹیفیکیشن جاری کردیا،ایف بی آر کی جانب سے جاری کردہ نئے نوٹیفکیشن میں شہر کے بڑے سیکٹرز میں قیمتوں کی تفصیلات بتائی گئیں۔
سیکٹر بی 17 کے لیے قبضہ والے پلاٹ کا ریٹ 30 ہزار روپے سے کم کرکے 21 ہزار فی گز ، سیکٹر بی 17 کے لیے بغیر قبضہ والے پلاٹ کا ریٹ 15 ہزار سے کم کرکے 10.5 ہزار روپے فی گز مقرر کیا گیا ہے،اسی طرح سی 14 میں ویلیوایشن 30 ہزار سے کم کرکے 21 روپے فی مربع گز ، سی 15 میں ویلیوایشن ریٹ 25 ہزار روپے سے کم کرکے 17 ہزار 500 روپے فی مربع گز ، سی 16 میں ویلیوایشن ریٹ 20 ہزار سے کم کرکے 14 ہزار روپے فی مربع گز مقرر کی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن میں کہنا تھا کہ ڈی 12 میں ویلیوایشن ایک لاکھ 30 ہزار سے کم کرکے 91 ہزار روپے ، ڈی 13 میں ویلیوایشن16 ہزار سے کم کرکے 11 ہزار 500 روپے فی مربع گزکی گئی ہے۔
سیکٹر ای 12 میں ویلیوایشن ریٹ 56 ہزار سے کم کرکے 39 ہزار 200 روپے فی مربع گز ، ایف 15 کا قبضہ کے بغیر فارم ہاؤس کی ویلیوایشن کا ریٹ 20 ہزار سے کم کرکے 12 ہزار 500 روپے ، سیکٹر جی 13 کے پلاٹ کا ویلیوایشن ریٹ ایک لاکھ سے کم کرکے 70ہزار روپے اور سیکٹر جی 14 کے پلاٹ کا ویلیوایشن ریٹ 45 ہزار کم کرکے 31 ہزار 500 روپے فی مربع گز کردیا گیا ہے۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق سیکٹر جی کے15 پلاٹ کا ویلیوایشن ریٹ25 ہزار سے کم کرکے 17ہزار 500 روپے ، سیکٹر جی 16 کے پلاٹ کا ویلیوایشن15 ہزار سے کم کرکے 10 ہزار 500 روپے ، سیکٹر جی 17 کے پلاٹ کا ویلیوایشن ریٹ 25 ہزار سے کم کرکے 17 ہزار 500 روپے ، سیکٹر آئی 11 کے پلاٹ کا ویلیوایشن ریٹ 40 ہزار سے کم کرکے 28 ہزار روپے فی مربع گز کردیا گیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں